جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس پھیلاؤ کا خطرہ،وائے ڈی اے نے پمز ہسپتال او پی ڈی میں جزوی ہڑتال کر دی

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس پھیلاؤ کا خطرہ،وائے ڈی اے نے پمز ہسپتال او پی ڈی میں جزوی ہڑتال کر دی،کرونا وائرس خطرات کے باعث ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار کر دیا ، وائے ڈی اے اسلام آباد نے بتایاکہ اس وقت ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ کی حفاظت کیلئے حکومت مکمل طور ناکام ہوچکی ہے،بار بار درخواست کے باوجود حکومت طبی عملے کو ماسکس تک مہیا نہیں کرسکی ۔

ڈاکٹر فضل نے کہاکہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز نہ صرف ہسپتال عملہ بلکہ مریضوں کیلیے بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ ڈاکٹر فضل نے کہاکہ اس سلسلے میں ہسپتال عملہ اور مریضوں کے تحفظ کے خاطر او پی ڈیز کے سروسز معطل رہیں گے، کرونا کاونٹر سمیت ایمرجنسی میں ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود رہیں گے۔وائے ڈی اے نے کہاکہ عوام صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی ہسپتالوں کا وزٹ کرے،حکومت ہسپتال عملہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے درکار حفاظتی آلات مہیا کرے۔وائے ڈی اے نے کہاکہ آئیسولیشن وارڈ یا کرونا سینٹر کو فیڈرل جنرل ہسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہم رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے کیلئے تیار ہے۔ڈاکٹر فضل نے کہاکہ ہمارا مقصد احتجاج نہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کرنا ہے، ڈاکٹرز کیلئے اور مریضوں کے لیے وفاقی حکومت کورونا روک تھام کے اقدامات میں بالکل غیر سنجیدہ ہے۔ڈاکٹر فضل نے کہاکہ پمز انتظامیہ اپنے عملے کے حفاظت کے لئے او پی ڈی میں گلووز تک مہیا نہیں کررہی ہے،او پی ڈی میں کام (آج )سے مکمل طور پر بند ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…