لاہور( این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پنجاب میں لوگوں کو ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اس وبائی وائرس سے محفوظ رکھنے
کیلئے ہسپتالوں کو پہلے سے ہی 10ہزار کٹس فراہم کردی گئی ہیں۔پنجاب میں اس جان لیواوائرس سے نمٹنے کیلئے 24کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔