ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے بعد شہر اقتدار میں ایک اور مرض نے سر اٹھانا شروع کر دیا، تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کورونا وائرس کے بعد شہر اقتدار میں پولن الرجی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے،منگل کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی شرح سب سے زیادہ 17ہزار254 فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی،پولن سے دمہ، شوگر، بلڈ پریشر کے مریضوں کے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ پولن الرجی کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے جس کی بنیاد پر محکمہ موسمیات کے حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہتوت سمیت آٹھ پودے پولن کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں اور پولن کی مقدار کاونٹ کرنے کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ ڈیوائس نصب ہیں اور منگل کے روز اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی شرح سب سے زیادہ 17ہزار254 فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ بہت زیادہ مقدار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اگر پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر1500 سے تجاوز کر جائے تو اسے بلند ترین سطح سمجھا جاتا ہے ماہرین صحت کے مطابق پولن سے دمہ، شوگر، اوربلڈ پریشر کے مریضوں کے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے پولن سے متاثرہ افراد کو سانس لینے، چلنے پھرنے، دل کی دھڑکنیں تیز ہونے کی شکایت ہوتی ہے اسی طرح پولن کے متاثرین کو بے چینی اور زیادہ پسینہ آنے کی شکایت ہوتی ہے ماہرین صحت کے مطابق پولن الرجی سے بچاو کیلئے ضروری ہے صبح کے وقت گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں جبکہ پولن سے بچاو کیلئے باربار ہاتھ منہ دھوئیں اور شام کے وقت گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…