برلن/واشنگٹن(این این آئی)جرمنی اور امریکا کی حکومتیں نئے نوول کورونا وائرس کے خلاف بنائی جانے والی ایک ویکسین پر ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی ایک کمپنی کیور ویک کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین کی
تیاری پر کام ہورہا ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ویکسین پر کام کرنے والے جرمن سائنسدانوں کو خطیرے معاوضے کی پیشکش کی کیونکہ وہ ان کے کام کے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب کمپنی نے جرمن اخبار کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔