اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

خبردار یہ چیزیں آپ کی صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں، ان کے کھانے سے پرہیز کریں ، یہ کام کریں تو کرونا وائرس اثرانداز نہیں ہو سکتا، معروف پروفیسر ڈاکٹر کی مفید باتیں

datetime 15  مارچ‬‮  2020 |

فیصل آباد(این این آئی)خوراک کی اہمیت اور کرونا سے بچائو سیمینار نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں، جو کرونا سے بچائو کی احتیاط پوری دنیامیں کی جا رہی ہیں ان کے بارے میں ساری دنیا کے مسلمان پہلے ہی سے باخبر ہیں جو مسلمان روزانہ پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لیے وضو کرتا ہے کرونا اس کے قریب بھی نہیں آ سکتا۔

صفائی اسلام اور اہل اسلام کا اولین زیور ہے،اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، جسم کی صفائی ہو، یا گھر کی صٖفائی، ماحول کی صفائی ہو یا شہر کی جس قدر بھی ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے چلے جائیں گے اسی قدر ہم موسمی آفات اور بیماریوں سے محفوظ ہوتے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اچھی اور تندرست صحت کے لیے اچھی خوراک کا استعمال ہر انسان کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، جس قدر بھی ہم جراثیم اور ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک استعمال کریں گے اسی قدر ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔ آج ہم مغرب کی تقلید میں فاسٹ فوڈ کے دلدادہ ہو رہے ہیں جبکہ وقتی زبان کے چٹخارے کے ان میں صحت کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا،الٹا فاسٹ فوڈ انسان کو بے شمار بیماریوں میں مبتلا کر رہیں ہیں، جس سے بچنا انسان کے لیے بے حد ضروری ہے، ہمارے گھروں میں پہلے خواتین نمک اور مرچ خود پیستی تھیں، اب بازاری پسا ہوا نمک اور مرچ بھی بے شمار بیماریاں کا باعث بن رہے ہیںِ، چار وائٹ کلر چینی،پسا ہوا نمک، میدہ اور ابلے ہوئے چاول انسانی صحت کو سب سے زیادہ متاثر کر رہے ہیں، ہمیں اپنے ماضی کی طرف لوٹنا چاہیے دنیا کا بہترین نمک ہمارے پاس ہے مگر ہم تھوڑی سے محنت کی بجائے اپنے گھروں میں زہر خرید کر خود بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اسی طرح چینی کی بجائے گڑ اور شکر کا ستعمال بھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے، ڈاکٹر طاہر ظہور نے طالبات سے کہا کہ آنے والے کل میں آپ نے ایک گھر کی مالکہ بننا ہے اگر گھر میں خوراک کا درست استعمال کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور بچوں کو بازاری خرافات کی بجائے گھر میں تیار کی گئی خوراک کا عادی بنا دیا تو آپ کامیاب ماں بنیں گی،

وقتی چٹخارے میں صحت اور دولت کے دشمن ہیں۔ معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد سعید نے کہا کہ معاشرے میں انقلاب خواتین کی تربیت ہی سے ممکن ہے ہم جس قدر بھی خواتین کی تربیت اسلام کے اصولوں کے مطابق کریں گے اسی قدر ملک میں صالحیت کا اسی قدر جلد انقلاب پیدا ہو گا۔سابق چیئرمین محمد سلیم انصاری نے کہا نورمحمد انصاری دستکاری سکول طالبات کی رہنمائی کے لیے جو روشن اصول آج بتائے گئے ہیں وہ نہایت ہی قابل تحسین ہیں، جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ خوراک کا بہتر استعمال ہی انسانی صحت کو بیماریوں سے موسمی آفات سے بچانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، سیمینار سے حاجی محمد یعقوب پاشا، حافظہ صبا امین، یاسمین حمید اور محمد یوسف انصاری نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…