تفتان(این این آئی)پاکستان ہاؤس میں 15 روز قرنطینہ میں گزارنے والے زائرین کی روانگی کے بعد ان کے زیر استعمال سامان کو آگ لگاکر تلف کردیا گیا۔پاکستان ہاؤس میں گزشتہ 15 دنوں سے قرنطینہ میں رکھے گئے ان زائرین میں سے ایک بچے میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں ،
باقی کو کلیئر قرار دیا گیا تھا۔کلیئر قرار دئیے گئے تمام زائرین کو گزشتہ روز 55 بسوں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائیگا۔تحصیل دار تفتان ظہور احمد بلوچ کے مطابق زائرین کی روانگی کے بعد پاکستان ہاؤس میں اسپرے کیا گیا اور زائرین کے زیر استعمال استعمال بستروں سمیت دیگر سامان کو آگ لگا کر تلف کیا گیا۔تحصیل دار نے بتایا کہ پاکستان ہاؤس میں اسپرے کے بعد نئے بستر اور چارپاہیاں لگائی گئی ہیں۔تحصیل دار کے مطابق تفتان مین اب بھی 3 ہزار سے زائد زائرین اور مسافر موجود ہیں جن کی اسکریننگ ہر 48 گھنٹے کے بعد کی جارہی ہیں۔