کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے مخصوص اسپتالوں کی وائرل فہرست کو غلط قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ بھر کے مختلف اسپتالوں میں 9 آئسولیشن وارڈز قائم کئیے گئے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ نو آئسولیشن وارڈز کے علاوہ ایک اسپتال
کو مکمل طور پر قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کی فراہمی سے گریز کیا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست کے باوجود کرونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف وفاق نے کاروائی نہیں کی۔