ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 27  مشتبہ کیسز، کتنے افراد کلیئر قرار ؟ جانئے

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 27  مشتبہ کیسز میں سے 24 کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور سے 10، صوابی سے 4، سوات سے 3 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ، ایبٹ آباد 3 باجوڑ، چارسدہ، لوئردیر اور کوہاٹ سے ایک ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مجموعی طور پر صوبے میں اب تک

کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جس میں سے 24 کیسز کو کلئیر قرار دیا گیا ہے ان میں سے تین کیسز کی رپورٹ آنا باقی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جن میں سے سندھ میں 15 (14 کراچی ایک حیدرآباد)،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 ، کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 124 ممالک میں پہنچ گیا ہے جس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 34ہزار 748 ہے اور 70 ہزار 383 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے جس کی وجہ سے عام سردی سے لے کر زیادہ سنگین نوعیت کی بیماریوں، جیسے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (سارس) جیسے امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…