جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا وائرس روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیار

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان تیار ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے  اپنے ایک بیا ن میں  کہا  کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد لندن، ایران اور عراق سے پاکستان آئے تاہم عوام کو جلد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق  تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی جاتی ہے اور اسکریننگ کے دوران متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ کورونا سے متاثرہ ممالک سے آنے والوں کا بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس 100 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریض جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرتے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعات سے اجتناب کرنا چاہیے تاہم اسکولوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکولوں میں بچوں کو کورونا وائرس سے بچاوَ کی احتیاطی تدابیر بتانی چاہئیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی کے باعث  دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا وائرس کے نسبتاً کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ مؤثر حکمت عملی سے کرونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں کورونا کا آوَٹ بریک ہوسکتا ہے، جس کے لیے نیشنل ایکشن پلان تیار ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند اسکولوں کو 16 مارچ سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے امتحانات بھی 16 مارچ سے ہی شروع ہوں گے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…