ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی طبی عملے کے 14 اعلیٰ عہدیدار بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ملک میں  تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 4747 تک پہنچ گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں حکام نے عندیہ دیا ہے کہ شہروں کے درمیان سفر اور نقل و حرکت پر روک لگانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے اعلان میں بتایا کہ اب تک 14 ایرانی طبی ذمے داران کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ایرانی مقامی میڈیا نے بتایا کہ شمالی صوبے کیلان میں ایرانی وزیر صحت کے مندوب محمد حسین قربانی نے کہاکہ

اگر لوگوں نے گھر میں رہنے کے حوالے سے حکام کے مطالبے کی پاسداری نہ کی تو ہم انہیں بزورِ طاقت اس پر عمل کرانے کے لیے مجبور ہو سکتے ہیں۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے سرکاری ٹیلی وڑن پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایران میں اب تک کرونا وائرس سے 124 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 4747 تک پہنچ گئی ہے۔جہانپور نے اقرار کیا کہ کرونا وائرس اب ملک کے تمام 31 صوبوں میں موجود ہے۔کرونا وائرس سے شدید متاثرہ شہر قْم میں ایک ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر جواد خدا دادی کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس طرح مہلک وائرس کی لپیٹ میں آنے والے طبی ذمے داران کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ادھر ایرانی میڈیا نے خبر دی کہ قْم شہر کے علمی مرکز (حوزہ) میں تفسیر کے مرکز کے ڈائریکٹر اکبر دہقان کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے۔اصلاح پسند رکن پارلیمنٹ مصطفی کواکبیان نے تہران حکومت کی جانب سے قْم شہر اور دیگر مذہبی زیارتی مقامات پر طبی قید لاگو کرنے کے فیصلے میں تاخیر پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…