اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں شوگر کے عارضہ میں تیزی ماہرین نے بچائو کیلئے انتباہ جاری کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارون آبا(این این آئی) کروڑوں پاکستانی شوگر کے عارضہ میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں اگر عوام میں شعور کو بیدار کیا جائے اور چینی سے نجات کا قدرتی حل اور متبادل سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بات معروف زرعی ماہر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری لطیف اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی پودا ’’اسٹیویا‘‘ سے استفادہ کریں، اس پودے میں قدرت نے مٹھاس رکھی ہے

اور اسے چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔اِس کے دو پتے چینی کا متبادل بن سکتے ہیں۔ یہ پودا ایوب ریسرچ سنٹر فیصل آباد سے بھی دستیاب ہے اور اِسے گملے میں بھی اُگایا جاسکتا ہے اور بڑے پیمانے پر کاشت کے ذریعے ملک و قوم کے لئے اربوں روپے کا زرِ مبادلہ کمایا جاسکتا ہے، ذیابیطس (شوگر) کے مریض بھی اِس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ معروف طبیب ندیم انور کا کہنا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال خصوصاً کولڈ ڈرنک کے استعمال سے اولاد پیدا کرنے والے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں  اور دوسری جانب بچوں اور بچیوں کے قد چھوٹے رہ جانے کی وجہ بن رہی ہیں اور یہ دشمن کی سازش کے تحت ہو رہا ہے اور ہم نادانی میں دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں ہمسایہ دشمن ملک بھارت میں چینی کے استعمال کے خلاف کاشتکاروں نے مظاہرے کئے کہ ملک میں کولڈ ڈرنک کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد نے دینی مدارس اور سکولز میں کولڈ ڈرنک کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہمیں سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…