جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کاخطرہ،  لوگوں نے اب مصافحہ کا متبادل بھی تلاش کر لیا

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)گزشتہ برس چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب دنیا کے 81 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس سے اب تک 3203 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف ممالک کے حکام نے ہدایت کی کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور مصافحہ کرنے سے احتیاط کریں۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے لوگوں نے اب مصافحہ کا متبادل بھی تلاش کر لیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کورونا وائرس کے خوف سے دو لوگ آپس میں مصافحہ کرنے کے بجائے پاؤں ملانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے انداز میں ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ طریقہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ملتے وقت مصافحہ کرنے سے بہتر ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں مہلک کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے جب اپنے وزیر داخلہ سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو وزیر نے ہاتھ نہ ملایا اور صرف مسکرا کر دیکھا۔‎

@saeedqureshi271Corona ? ##foyoupage ##foyou ##illu ##illu ##100kchallenge ##foruyou ##xxx♬ original sound – Saeed Qureshi

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…