جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کروناوائرس سے خودکواوردوسروں کوبچانے کے طریقے اورکروناوائرس الرٹ جاری کردیاگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی(این این آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سے جاری پریس ریلیزمیں کروناوائرس کی اہم شکایات،انکیوبیشن کی مدت،پھیلاؤکاطریقہ،انفیکشن کے لیے احتیاطی تدابیر،عالمی ادارہ صحت کی رائے،کروناوائرس سے خودکواوردوسروں کوبچانے کے طریقے اورکروناوائرس الرٹ جاری کردیاہے۔کروناوائرس کی اہم شکایات میں بخار،کھانسی،سانس لینے میں دشواری،نمونیہ وغیرہ شامل ہیں

انکیوبیشن مدت05دن ہے۔کروناوائرس متاثرہ جانور(زندہ یامردہ) جانوروں کی منتقلی، انسان سے متاثرہ جانور،متاثرہ فردسے انسان میں منتقل ہونے سے پھیلتاہے۔انفیکشن کے لیے احتیاطی تدابیرمیں حفاظتی لباس گاؤن کے ساتھ دستانے،این95مالک اورآئی شیڈشامل ہیں۔مریض کی عیادت کے بعدچھینکنے اورکھانسنے کے بعدہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔ہوائی جہازاوررابطہ سے متعلق احتیاطی تدابیر۔عالمی ادارہ صحت کاکہناہے کہ اپنے ہاتھ ایسے صابن یاجیل سے دھوئیں جووائرس کومارسکتاہو۔کھانستے یاچھینکتے ہوئے اپنے منہ کوڈھانپیں بہترہوگا کہ ٹشوسے اوراس کے فوری بعداپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس پھیل نہ سکے۔کسی بھی سطح کوچھونے کے بعد اپنی آنکھوں،ناک اورمنہ کوچھونے سے گریزکریں۔‎وائرس سے متاثرہونے کی وجہ سے یہ آپ کے جسم میں داخل ہوسکتاہے۔ایسے لوگوں کے قریب مت جائیں جوکھانس رہے ہوں چھینک رہے ہوں یاجنہیں بخارہو۔ان کے منہ سے وائرس والے پانی کے قطرے نکل سکتے ہیں جوکہ فضامیں ہوسکتے ہیں ایسے افراد سے کم ازکم ایک میٹریعنی تین فٹ کافاصلہ رکھیں۔اگر طبعیت خراب محسوس ہوتوگھرمیں رہیں اگربخارہوکھانسی یاسانس لینے میں دشواری ہوتوفوری طبی مددحاصل کریں طبی حکام کی ہدائت پرعمل کریں۔کروناوائرس سے خودکواوردوسروں کوبچانے کے لیے استعمال شدہ ٹشومناسب طریقے سے ضائع کریں۔کھانسی یاچھینک آنے پر

منہ اورناک کوٹشویاآستین کے کپڑے سے ڈھانپیں (ہاتھوں سے نہیں)بخارکھانسی اورسانس لینے میں دشواری کی صورت میں احتیاط کریں۔اپنے ہاتھوں کوباقاعدگی سے صابن اورپانی سے صاف کریں یاہاتھ صاف کرنے والالوشن استعمال کریں۔اگرآپ کونزلہ،زکام ہے تواپنے آفس،سکول یابھیڑمیں جانے کی بجائے گھرپررہیں۔ اگرآپ کونزلہ زکام ہے تودوسرے لوگوں سے کم ازکم ایک میٹرکی دوری رکھیں۔

گندے ہاتھوں سے آنکھ،ناک یامنہ کومت چھوئیں۔ اگرآپ کونزلہ زکام ہے تولوگوں کوگلے ملنا،ہاتھ ملانے سے پرہیزکریں۔کروناوائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والاپراسراروائرس ہے کروناوائرس زکام سے شروع ہوکرپھیپھڑوں کے شدیدعارضے کاسبب بنتاہے اس کی علامات میں زکام،گلے کی تکلیف،ناک کابہنا،سردرد،بخاراورکھانسی شامل ہیں۔ چائنہ سے آنے والے افرادمیں اگریہ علامات ظاہرہوں توفوراً اپنے قریبی ہیلتھ سنٹرچیک کروائیں۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…