ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودیہ میں کرونا کاپہلا کیس،ایران سے لوٹنے والا شہری مہلک مرض کا شکار

datetime 3  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پہلے کیس کی اطلاع دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والا شخص مملکت کا شہری ہے۔اس نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور بحرین کے راستے ملک میں واپس آیا ہے۔اس کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔سعودی عرب کی

وزارت صحت نے کہا کہ اس شہری نے بحرین سے مملکت کی داخلی گذرگاہ میں اپنی موجودگی ظاہر نہیں کی تھی۔اس کے ٹیسٹ کیے گئے،ان کے نتائج مثبت آنے کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ وہاں اس کو الگ تھلگ رکھا جارہا ہے اور منظور شدہ طریق کار کے مطابق اس کو علاج ومعالجے کی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔وزارت نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ حکام اس متاثرہ سعودی شہری سے گھلنے ملنے والے تمام افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کررہے ہیں اور ان سے اکٹھے کیے گئے نمونوں کو قومی مرکز برائے انسداد امراض اور کنٹرول کو بھیجا جائے گا۔ترجمان کے مطابق غیرملکیوں کا عمرے کے ویزے پر داخلہ عارضی طور پر معطل کیا اور اس ضمن میں محکمہ صحت اور سرکاری حکام کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔جن ممالک کے شہریوں کے عمرے اور سیاحتی ویزے پر سعودی عرب میں داخلے پر عارضی پابندی کی گئی ہے،ان میں افغانستان ، آذربائیجان ، چین ، ہانگ کانگ ، انڈونیشیا ، ایران ، اٹلی ، جاپان ، قزاقستان ، مکاؤ ، ملائشیا ، پاکستان ، فلپائن ، سنگاپور ، صومالیہ ، جنوبی کوریا ، شام ، تائیوان ، تھائی لینڈ ، ازبکستان ، ویت نام اور یمن شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…