اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی کورونا وائرس کی مشتبہ مریضہ نرس کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔پمز انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں تعینات نرس کو گزشتہ روز کھانسی اور نزلے کی شکایت ہوئی تھی۔پمز حکام کے مطابق نرس کے کورونا سے متعلق تمام ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد تمام ٹیسٹ
نیگیٹو آنے پر نرس کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔پمز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض آئیسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہو چکی ہے۔