ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’جو کام کوئی اور نہ کر سکا وہ پاکستان نے کر دکھایا ‘‘ پاکستان میں کورونا کے چاروں مریضوں کی حالت بہتر ہوگئی

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کررونا وائرس کے شکار چاروں مریضوں کی صحت بہتر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کررونا وائرس کے چاروں مریض تیز ی کیساتھ ریکور کر رہے ہیں ، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے انشااللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شخص ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے ،۔

اللہ پاک کے فضل سے چاروں متاثرہ افراد کی حالت جلد بہتر ہو جائے گی ۔ جبکہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مریض کی پہچان کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ ۔ 1۔ تیز بخار، کھانسی اور سانس میں دشورای کا شکار ایسا فرد جو متاثرہ ملک سے آیا ہو مشتبہ کیس ہو سکتا ہے۔2۔ فلو، کھانسی یا سانس کی بیماری کے شکار شخص کو متاثرہ ملک کا سفر کیے 14 دن سے کم وقت ہوا ہو، وہ مشتبہ مریض ہو سکتا ہے۔3۔ فلو، کھانسی یا سانس کا مسئلہ ایسے ہیلتھ ورکر کو ہو جو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرتا رہا ہو۔ 4۔ فلو، کھانسی یا سانس کی بیماری میں مبتلا شخص کا گزشتہ 14دن میں کنفرم کورونا وائرس کے شکار مریض سے قریبی تعلق رہا ہو وہ بھی مشتبہ مریض ہو سکتا ہے۔5۔ گزشتہ 14 دن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کے قریب رہنے والے افراد میں کوئی علامت ظاہر ہو تو اسے بھی مشتبہ مریض سمجھا جائے۔6۔ فلو، کھانسی یا سانس میں دشواری میں مبتلا مریض اگر متاثرہ جگہ یا شخص کے قریب نہیں رہا تو اسے کورونا کا مشتبہ مریض نہ سمجھا جائے۔7۔ آئسولیشن میں صرف علامات ظاہر ہونے اور قوت مدافعت کی کمی کے شکار مریض کو رکھ کر مزید ٹیسٹ کیے جائیں۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے 080099000 پر کال یا فیس بک PSHDepartment پر ان باکس کریں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…