اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس، 250 سے زائد مشتبہ مریض پمز پہنچ گئے، 2 میں کرونا وائرس کی تصدیق

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) کورونا وائرس کے 250 سے زائد مشتبہ مریض معائنے کیلئے اسلام آباد میں پمز اسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق شہری نزلہ زکام اور بخار لگتے ہی کرونا وائرس کے شبے میں ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے ہیں، پمز اسپتال میں اب تک 250 سے زائد مشتبہ مریضوں کو معائنہ کے لیے لایا گیاہے ان میں سے 40 کے قریب افراد کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ کو بھجوادیے گئے تھے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مشتبہ مریضوں میں اب تک دو مریضوں کے خون نمونے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ہسپتال ذرائع

کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ ہسپتال میں پہلے سے موجود مریض کی حالت بہتر ہے اور خطرے سے باہر ہے، ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریض آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے، ان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شبے میں آنے والے تمام مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے نہیں بھجوائے جارہے بلکہ محض ایک ماہ کے دوران چین، ایران یا دیگر متاثرہ ممالک سے آئے افراد کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ آئیسولیشن وارڈمیں صرف ان مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے جن کے سیمپل لئے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…