ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ میں معذور سماجی کارکنوں کی جانب سے شہریوں میں مفت فیس ماسک تقسیم

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این )سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ میں آگاہی مہم کے تحت شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کیے گئے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ میں آگاہی مہم شروع کی گئی اور شہریوں میں مفت ما سک تقسیم کیے گئے۔اس حوالے سے سماجی کارکن بتول علی نے کہا کہ ہماری یہ آگاہی مہم ماسک کیلئے ہے کیونکہ کسی بھی میڈیکل اسٹور پر  ماسک دستیا ب نہیں اور جہاں دستیاب ہیں وہاں کافی مہنگے

داموں میں فروخت ہو رہے جس سے لوگوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے اور وہ خوفزدہ ہو چکے ہیں۔سماجی کارکن کرامت علی نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ آج کل جو کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے  اس سے بچاؤ کیلئے ہم اپنے گھروں میں یہ ماسک بنا کر بچوں اور تمام فیملی کو  دے سکتے ہیں۔کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ان پولیو وائرس سے متاثرہ دونوں نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر عوام بھی داد دیئے بنا نہ رہ سکے اور ہر رکشہ والا، موٹر سائیکل سوار اور فیملی کے ہمراہ شہری ان کے پاس رْک کر ماسک حاصل کرتے رہے۔ادھر حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء  بلوچ نے بھی ماسک کی تقسیم میں حصہ لیا اور حکومت کو ماسک کی قلت پر قابو پانے میں مکمل طور  پر ناکام ہونے پر آڑے بھی ہاتھوں لیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…