ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خدارا ماسک خریدنا بند کریں، کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ۔۔۔۔امریکی سرجن نے عوام کو آسان راستہ بتا دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر جیروم ایڈمز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدارا عام ماسک خریدنا بند کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر جیروم ایڈمز نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک خریدنے والے عوام سے کہا کہ ماسک آپ کو کورونا وائرس سے بچانے میں مؤثر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اور میڈیکل عملے کو قلت کے باعث

ماسکس فراہم نہیں ہو پائیں گے تو ان کی اور ان سے وابستہ لوگوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پیغام میں امریکی سرجن جنرل کا کہنا تھا کہ خود کو اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی روزمرہ زندگی میں احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر ہی رہیں، باقاعدگی سے صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور فلو کی ویکسین لگوائیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…