اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک کیس سندھ اور ایک وفاق میں رپورٹ ہوا۔ انہوں نے پریس کانفرنس
کے دوران بتایا کہ رپورٹ ہونے والے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں سے متعلق ان کی ذاتی معلومات نشر نہ کی جائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل دو مریضوں میں تصدیق ہوئی تھی جو روبصحت ہیں، اس طرح اب تک پاکستان میں چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔