ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس، خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع حساس قرار دیدئیے گئے

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں قائم پبلک ہیلتھ لیبارٹری خیبرپختونخوا کو کوورنا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے آپریشنلائز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں

جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ایم ایس، کورونا کے حوالے سے نامزد فوکل پرسن، لیب ٹیکنیشنز اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔ کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے حوالے سے صوبے کے 6 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جن میں پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈی آئی خان، کرم اور ضلع اورکزئی شامل ہیں۔ محکمہ صحت نے ان 6 حساس اضلاع میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کو رکھا جا سکے گا۔ ان یونٹس میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی ناگہانی صورتحال میں ان سے استفادہ کیا جا سکے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے حال ہی میں ایران کا سفر کرنے والے 306 مسافروں کا ڈیٹا بھی متعلقہ 10 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو بھجوایا ہے تا کہ ڈی ایچ اوز ان مسافروں کے ساتھ رابطہ کریں اور اگر ضروری ہو تو ان کا طبی معائنہ بھی کریں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پشاور کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو اپنی تیاریوں اور اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے کے دیگر ہسپتالوں کو بھی کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر آئسولیشن بیڈز اور طبی سہولیات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی کورونا وائرس کے مشتبہ  مریضوں کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور میں ایک مشتبہ مریض کو لایا گیا جس کے نمونے تجزیے کے لیے این آئی ایچ اسلام کو بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ مریض کو عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق ہسپتال کے آئسولیش وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…