جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے اموات کی شرح کتنی ہے؟ ہر دوسرے تیسرے بندے کو زکام وغیرہ ہو جاتا ہے، قومی ادارہ صحت کے سربراہ نے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا ہے کورونا وائرس سے اموات کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ اس قسم کی وبائی صورت حال میں ہمیں خوف کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن دونوں متاثرہ افراد صحتیاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں زیر علاج متاثرہ شخص کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کر لیے ہیں جو منفی آئے ہیں۔سربراہ این آئی ایچ نے کہا کہ ایران میں اب تک 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، ایران کے کورونا وائرس کے اعلان سے پہلے کچھ زائرین واپس آچکے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایران سے آنے والوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھنے کی سفارش کی ہے، گھروں میں رکھے گئے افراد کو ڈاکٹرز چیک کرتے رہیں گے، اگر کسی میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو اسے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے تیسرے بندے کو زکام وغیرہ ہو جاتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ کورونا ہی ہو۔میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ کسی بھی وبائی مرض میں سب سے بہتر علاج احتیاط ہوتی ہے، خود کو پاک صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ملک میں ماسک کی کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماسک سمیت دوسرے سامان کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی، حکومت نے ماسک کی کمی کا نوٹس لیا ہے، ماسک تیار کرنے والے مقامی افراد سے کہا ہے کہ حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…