ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خاتون اول ہونے کی حیثیت سے بے حد مصروف ہونے کے باوجود میلانیا ٹرمپ کی فٹنس کا رازکیا ہے ؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) امریکا کی خاتون اول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اپنی فٹنس سے متعلق کافی مشہور ہیں اور ان کی فٹنس کا راز ہر کوئی جاننا چاہتا ہے جو کہ بہت آسان بھی ہے۔امریکی ویب سائٹ ’ انسائیڈر ‘ کے مطابق 49 سالہ میلانیا ٹرمپ کی فٹنس کا راز روزانہ 7 پھل کھانا ہے۔

میلانیا اپنی ڈا ئٹ میں پھلوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور اپنی غذا میں روزانہ 7 پھل شامل کرتی ہیں اور ان کی غذا کا زیادہ تر حصہ پھلوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔خاتون اول ہونیکی حیثیت سے بے حد مصروف روٹین کے باوجود میلانیا خود کو بہت وقت دیتی ہیں، وہ اس بات کو اہمیت دیتی ہیں کہ غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی لازمی جاری رکھنی چاہیئے جس میں انہیں ’ پائلیٹس ‘ کرنا اور ٹینس کھیلنا بہت پسند ہے، ورزش میں مارننگ واک کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں ، میلانیا دن کا آغاز ہری سبزیوں یعنی پالک، گاجر ، بلو بیریز سے بنی اسموتھی سے کرتی ہیں اور یہی ان کا ناشتہ بھی ہوتا ہے۔میلانیا ٹرمپ کا خود کی فٹنس سے متعلق کہنا ہے کہ یہ ڈائیٹنگ نہیں ہے، میں صحت مند غذا لینا پسند کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی اسنیک کھانے کو دل کرے تو میں کوئی پھل یا چاکلیٹ کھانا پسند کرتی ہوں کیوں کہ میرے خیال میں ہمارے جسم کو میٹھے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔میلانیا کے مطابق لوگوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے کوئی فیس سرجری کروائی ہے، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی، میرے چہرے کی نکھری رنگت قدرتی ہے کیوں کہ میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتی ہوں۔ماہرین غذائیت کے مطابق روٹی، چاول، مرغن غذائوں کے بجائے پھلوں کو زیادہ مقدار میں غذا کا حصہ بنانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سر فہرست وزن کا گرنا اور مجموعی صحت، جلد، بال اور ناخنوں کی بہتر نشوونما شامل ہے۔

غذا میں مختلف پھلوں کے زیادہ استعمال سے بے شمار وٹامنز، منرلز، فائبر اور غذائیت ملتی ہے جیسے وٹامن سی، ای، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک، فاسفورس، فولک ایسڈ وغیرہ، اس کے علاوہ پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جانے کے سبب انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔پھلوں میں معدنیات اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان میں کیلوریز کم پائی جاتی ہیں، پھلوں کے استعمال سے تا دیر بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی، اگر کوئی کلو کے حساب سے وزن کم کرنے کا خواہشمند ہو تو وہ ’ فروٹ ڈائیٹ ‘ کے ذریعے اپنا ٹارگٹ بغیر کمزور ہوئے حاصل کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…