بیجنگ( آن لائن )چین نے جنگلی جانوروں کے لین دین اوران کی کھپت پرفوری اورجامع پابندی عائدکرنے کااعلان کیاہے ،خیال کیاجاتاہے کہ یہ اقدام جان لیواکوروناوائرس کے پھیلنے کی وجہ ہے ۔سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایاکہ ملک کی اعلیٰ قانون سازکمیٹی کا
گزشتہ روزاجلاس ہواہے ،جس میں غیرقانونی جنگلی حیات کی لین دین پرجامع پابندی عائدکرنے کی تجویزکی منظوری دی گئی ہے ،تاکہ جنگلی حیات کے زائداستعمال کی بری عادت کوروکاجاسکے اورلوگوں کی زندگیوں اورصحت کومؤثراندازمیں محفوظ بنایاجاسکے۔