ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عوام کو جعلی اور ناقص دودھ پلایا جانے لگا، دودھ میں آلودہ پانی، کیمیکلز اور دیگر اشیاء ملائے جانے کا انکشاف

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم پاکستان کے مشن کی تکمیل ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ناقص دودھ کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین میں 24 گھنٹے کی ناکہ بندی کے دوران مجموعی طور پر 49000 لیٹر دودھ کو چیک کیا۔منڈی بہاؤالدین میں 15 ہزار لیٹرجبکہ سرگودھا میں 34 ہزار لیٹردودھ کی چیکنگ کے دوران 15000 لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔مزیدبرآں ملاوٹی اور جعلی دودھ تیار کرنے پر منڈی بہاؤالدین میں گوندل ڈیری اور مدینہ ڈیری کو سیل کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے برف کے نام پر جعلی تیار دودھ آئس بلاکس میں سٹور کر نے پر مدینہ آئس فیکٹری کو بھی سربمہر کیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری فارمزاور آئس فیکٹریوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا ہے۔ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔جعلی دودھ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر وا دیا گیاہے۔عرفان میمن نے واضح کیا کہ دودھ کی مقداراور گاڑھے پن میں اضافے کے لیے آلودہ پانی، کیمیکلزاور ملک پاؤڈر کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ڈیری سیفٹی ٹیمیں پنجاب بھر میں سپلائی ہونے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…