صرف اپنے منافع کا نہ سوچیں عوام کو50بنیادی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کی مدد کریں،مشیر وزیر اعظم نے فارماسوٹیکل انڈسٹری کو کھری کھری سنا دیں

19  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)صحت پروزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے فارماسوٹیکل انڈسٹری کو کھری کھری سنا دیں اور کہا ہے کہ صرف اپنے منافع کا نہ سوچیں عوام کوپچاس بنیادی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کی مدد کریں ۔

جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ اپنی مصنوعات کوعالمی معیارپرلائیں برآمدات بڑھانے کیلئے افریقہ پرزورلگائیں ۔ بدھ کو اسلام آباد میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی طرف سے برآمدات بڑھانے کیلئے ایک سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں صحت کی صورتحال بہت چیلنجنگ ہے ،ملک میں پچاس بنیادی ادویات یا تو مارکیٹ میں موجود نہیں ،فارماسیوٹیکل انڈسٹری ملک میں صحت کی صورتحال بہتربنانے کیلئے حکومت کی مدد کرے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا کہ ملک کی قومی ادویات پالیسی تیار کرلی ہے ادویات کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے نظام کو سادہ اور شفاف بنائیں گے۔مشیرتجارت عبدالرازق دائود نے کہا کہ حکومت برآمدی مصنوعات کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہی ہے ،انجینئرنگ کیمیکل اورادویات کی برآمدات بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔مشیرتجارت نے کہاکہ ادویات کی برآمدات کوتیس کروڑڈالر سالانہ سے آئندہ تین سالوں میں تین ارب ڈالر سالانہ تک لیجانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…