ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کالا موتیا اور دماغی امراض کیلئے استعمال ہونیوالی دوا ناپید! 47روپے میں  30 گولیوں کی ڈبی اب ایک ہزار روپے میں بکنے لگی ،لاکھوں مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)کالا موتیا اور دماغی امراض کیلئے استعمال ہونے والی دوا ایسیٹازولا مائیڈ ناپید ہوچکی ہے، مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالا موتیا کے مریضوں کو دوا کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اے زیڈ ایم کی 30 گولیوں کی ڈبی کی قیمت 47 روپے ہے، ایسی موکس کی 30 گولیوں کی قیمت 50 روپے ہے جبکہ دایا موکس کی 30 گولیوں کی قیمت 40 روپے ہے، دوا ساز اداروں کو ڈریپ سے دوا کی قیمت کم ملنے اور خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کی پروڈکشن کو کم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دوا کی قلت پیدا ہو چکی ہے، بلیک میں اس کی فروخت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق 47 روپے قیمت والی دوا اے زیڈ ایم کی ڈبی 700 سے ایک ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیر ناگرا کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اس دوا کی قیمت کم کر دی گئی ہے اور اسکا خام مال پہلے سے بہت مہنگا ہو چکا ہے جس کی وجہ سے دوا ساز اداروں کی جانب سے اس کی پروڈکشن کم کی جا رہی ہے۔میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ اس کی مانگ بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے اس کو بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب منور حیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس دوا کی بلیک میں فروخت کو روکا جائے، اگر بلیک یا مہنگے داموں فروخت کرتا کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر، ہول سیلر یا دکاندار پکڑا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…