ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں اونٹوں کے علاج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ویٹر نری اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ تیارکیا ہے اس منصوبے پر تقریبا 10 ریال لاگت آئے گی۔مایڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت زراعت وماحولیات کی طرف سے القصیم گونری میں نہ صرف مملکت بلکہ پوری دنیاکا سب سے بڑا ویٹرنری ہسپتال قائم کرنے کے لیے
پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے،جلد ہی اس ہسپتال کا افتتاح کردیا جائے گا۔ اس ہسپتال کیلئے سلام ہسپتال برائے کیمل ویٹرنری کا نام تجویز دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ہسپتال میںنہ صرف اونٹوں کو لاحق ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جائیگا بلکہ اونٹوں کی پرورش، نگہداشت اور ان کی نسل کو پروان چڑھانے کیلئے دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی۔سعودی عرب میڈیا کے مطابق سیکٹری امور حیوانات ڈاکٹر حمد البطشان نے بتایا کہ سلام ویٹرنری گروپ کے زیرانتظام اونٹوں کے لیے ہسپتال کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے ، اس ہسپتال کے قیام کے لیے پبلک سیکٹر سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی اس کے علاوہ ہسپتال کو اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کی خدمات کا بھی مرکز بنایا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ نئے ویٹرنری ہسپتال کے قیام کے نتیجے میں مملکت میں اونٹوں کی پروش اور ان کی صحت مند تعداد میں اضافے میں مدد ملے گی۔ ہسپتال کے قیام کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی حکومت مملکت میں اونٹوں کی پرورش کے لیے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔