ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بھرے ہوئے ہسپتال، جنازہ گاہوں اور عارضی طور پر بنائے گئے آئی سولیشن وارڈزکی ویڈیوز اور خبریں دینے والا چینی صحافی اچانک غائب ہو گیا،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی تشویش کا اظہار کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر ووہان سے رپورٹنگ کرنے والا صحافی چین کیوشی مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے لاپتہ ہوگیا۔نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں صحافی کے اہلخانہ اور دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ خبر دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین کیوشی 24 جنوری کو ووہان پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنے دورے کے دوران بنائی گئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کیں،

جس میں ‘بھرے ہوئے ہسپتال، جنازہ گاہوں اور عارضی طور پر بنائے گئے آئی سولیشن (طبی قید)وارڈزشامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین کیوشی کے دوست نے ٹوئٹر پر صحافی کی والدہ کا ویڈیو پیغام اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صحافی غائب ہوگئے ہیں۔چین کیوشی کے دوست بار بار ان سے خیریت معلوم کرتے رہتے تھے کیونکہ انہیں خوف تھا کہ صحافی کو کسی بھی وقت ان کی رپورٹنگ کی وجہ سے گرفتار کرلیا جائے گا اور جب انہوں نے جمعرات کی شام کو فون کا جواب نہیں دیا تو ان کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا۔ان کے دوستوں کے مطابق چین کیوشی نے ان کے ٹوئٹر اکانٹ کی تفصیلات اپنے قریبی دوستوں کو انہیں حکام کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر دے رکھی تھیں۔ادھرووہان اور کنگڈا شہر کی پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں چین کیوشی کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔ دریں اثنا انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی صحافی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ٹوئٹر پر پیغام میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ صحافی جو ووہان سے رپورٹنگ کرتے تھے، لاپتہ ہیں، ان کے دوست کہتے ہیں کہ انہیں جبری طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، چین قرنطینہ کو کورونا وائرس کی رپورٹنگ کو سینسر کرنے کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، اگر چین کیوشی قرنطینہ میں ہیں تو حکام ان کے بارے میں فوراً  تفصیلات سامنے لائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…