منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں کرونا وائرس یا انفلوائنزا، 5 افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا سے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جنوری سے اب تک 129 سے زائد افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا سے بیمار ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ماہرین صحت کا بیماری سے بچاؤسے متعلق تجاویز میں کہنا ہے کہ

لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں۔ماہرین صحت کے مطابق کھانا کھانے سے قبل ہاتھ کو اچھی طرح دھولیں اور بلا ضرورت زیادہ رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔بعض افراد نے اس پر تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ یہ انفلوائنزا کے بجائے کرونا وائرس ہی نہ ہو دوسری جانب محکمہ صحت نے اسے انفلوائنزا ہی قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…