اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟ طبی ماہرین کی پاکستانی شہریوں کو مفید احتیاطی تدابیر

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاوکے پیشِ نظرشہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ہلاکت خیز وائرس نویل کرونا وائرس سے بچا جاسکے، شہریوں کو چاہیے کہ کہ وہ وقتا فوقتا اپنے ہاتھوں کو اچھے صابن اورصاف پانی سے تقریبا20 سیکنڈ تک دھوئیں، اس کے علاوہ پانی اور صابن کی عدم موجودگی میں الکوحل ملے سینیٹائزر کا استعمال بھی موثر ہے،

چین میں 30ہزار افراد سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ600 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ برائے صحت پہلے ہی گلوبل صحت ایمرجنسی کا نفاذکرچکا ہے۔یہ بات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد راشد نے جمعہ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)جامعہ کراچی کے سیمینار روم میں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت نویل کرونا وائرس اور احتیاطی تدابیر کے موضوع پراپنے خطاب کے دوران کہی۔ لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، اور ورچل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا جس کا مقصد متعلقہ صحت کے سنگین مسئلے سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنا تھا۔ڈاکٹر راشد نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کی سہولت میسرنہیں، پاکستان میں انسانی آمد و رفت، حیوانوں اور اشیا کے داخلوں کے مراکز پر شدید نگرانی کرنے کی ضرورت ہے، حکومتی سطح پر بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ان میں انسانی آمد و رفت، حیوانوں اور اشیا کے داخلوں کے مراکز پر شدید نگرانی بھی شامل ہے، شہریوں کو اس وائرس کے خلاف بہترین حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، اس انفیکشن کے علامات میں تنفس کے امراض، جسمانی درد، بخار، دردِ سر اور خشک کھانسی شامل ہیں جبکہ اس کا پھیلاؤ منہ اور ناک سے ہوتا ہے اس عنوان سے زکام میں مبتلا افراد سے فاصلہ رکھنا اور سرجیکل ماسک استعمال کرنا ضروری ہے، اس مرض کی نہ کوئی ویکسین ہے اور نہ کوئی علاج دریافت ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…