اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کرنے والا چینی ڈاکٹرخود   کرونا وائرس سے چل بسا، انہوں نے اپنے ساتھیوں کو کرونا وائرس کی  خبر دیتے ہوئے کیا انکشاف کیا تھا ؟کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں مہلک کورونا وائرس کے بارے میں سب سے پہلے حکام کو وارننگ دینے والا ڈاکٹر خود اسی وائرس کا شکار ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر لی وینلیانگ نے دسمبر میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ووہان شہر میں بعض مریضوں میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے تاہم پولیس نے انہیں ایک تھانے میں طلب کر کے دھمکی دی تھی کہ وہ اس وائرس کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

ان پر ملک میں خوفناک وائرس پھیلنے کی ‘افواہیں’ پھیلانے کا الزام بھی عاید کیا گیا تھا۔ڈاکٹر لِی کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا اور اب ایک مقامی اسپتال نے جہاں اس کا علاج جاری تھا اس کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ڈاکٹر لِی نے گذشتہ برس دسمبر میں اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق تنبیہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس وقت چین میں حکام نے انھیںغلط اطلاعات پھیلانے سے باز رہنے کو کہا تھا۔اس سے قبل ان کی موت کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی تھیں مگر اب ایک چینی اخبارنے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹر لِی جمعہ کی صبح چین کے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 58 منٹ پر انتقال کر گئے ۔ڈاکٹر لی ووہان کے مرکزی اسپتال میں امراض چشم کے ڈاکٹر تھے۔انھوں نے 30 دسمبر کو اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے خبردار کیا تھا۔اپنے ساتھی عملے سے یہ بات کرنے کے بعد مقامی پولیس ڈاکٹر لی کے پاس آئی اور انھیں تنبیہ کی کہ وہ کورونا کے پھیلنے سے متعلق باتیں کرنا بند کر دیں۔مگر ایک ہی ماہ بعد فروری 2020 میں جب اس ڈاکٹر نے مقامی اسپتال کے بستر پر لیٹ کر یہ کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی تو چین میں ان کا خیر مقدم ایک ہیرو کی طرح کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…