ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے کس بڑے شہر میں چین سے آئے بعض افرادسے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، انتباہ جاری

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ صحت حکومت سندھ نے کراچی میں ممکنہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے اسٹینڈرپروسیجرآپریٹنگ(ایس اوپیز)جاری کردیا اورفوری طورپربنائی جانیوالی ریپڈریسپانس میڈیکل ٹیم کا دائرہ وسیع کردیا جس کے بعد اب ریڈمیڈیکل ریسپانس ٹیم کراچی کے 6اضلاع میں قائم کردی گئی ہے۔ریڈمیڈیکل ریسپانس ٹیم کا

نوٹیفیکیشن نمبر To.V11(PH)nCoV,2/20202 جاری کردیاگیاہے، ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر سید ہاشم شاہ جبکہ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر ظفر مہدی ٹہم کے ٹیکنیکل سربراہ ڈاکٹرمحمد آصف کو مقرر کیاگیا ہے جبکہ ڈاکٹر سید کامران رضوی کو ڈسٹرکٹ آفیسر پروینٹو تعینات کیاگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت کو اس بات کاخدشہ ہے کہ چائنا سے آنے والے بعض مسافروں سے یہ وائرس کراچی میں پھیل سکتا ہے جس پر پیش نظرکراچی کے تمام اضلاع میں میڈیکل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ضلع کورنگی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنے ضلع کی ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈاکٹرشیخ رحمن، ڈاکٹراشفاق حسین میمن، ڈاکٹر شارق،ڈاکٹرعبید سمیت فزیشن انفیکیشن ڈیزیزشامل ہوں گے، اس ٹیم کے ہمراہ ایک لیب ٹیکنیشن، ایک نرس، ایک ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر اور ایک ایمبولینس بھی ساتھ ہوگی،ضلع غربی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی سربراہی میں قائم کی گئی اس ٹیم میں ڈاکٹر نیئربلوچ، ڈاکٹر عامر حسین، ڈاکٹر فیضان،ڈاکٹر وہاب، ڈاکٹر تنویر شامل ہوں گے ان کے ہمراہ ایک فزیشن انفیکیشن، لیب ٹیکینیشن ،ایک نرس ایک ایجوکیشن آفیسر اور ایک ایمبولینس لازمی قرار دی گئی ہے۔دریں اثنا صوبائی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی نئی ہدایت کے بعد سندھ بالخصوص کراچی میں سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا، صوبائی محکمہ صحت نے ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم کو سخت ہدایت جاری کی ہیں کہ ایئرپورٹ پرکورونا وائرس کی علامات میں مبتلاکسی بھی مشتبہ مسافرکو ایئرپورٹ سے باہر نہ نکلنے دیاجائے اورمشتبہ مسافروں کوفوری قرنطینہ یونٹ منتقل کیاجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…