اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پیٹ پر جمی چربی ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک ثابت  ہوسکتی ہے، تحقیق کے بعد ماہرین نے لوگوں کو خبر دار کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیٹ پر جمی چربی ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹ پر جمنے والی چربی کو کم کرنے کیلئے انسان کو اپنی خوراک کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جو اس پریشانی سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔پیٹ اور اس کے اطراف میں جمنے والی چربی بے شمار جان لیوا بیماریوں کو بڑھاوا دیتی ہیں جس میں امراضِ قلب،

دمہ، فالج اور دیگر خطرناک بیماریاں شامل ہیں اس حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں پیٹ پر جمی چربی کا امراضِ قلب کے امکانات کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔تحقیق کے بعد ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ پیٹ اور کمر کے اطراف جمنے والی چربی انسان میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو بڑھاوا دیتی ہے۔تحقیق کے بانی سوڈان کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ہینی محمدی کا کہنا ہے کہ پیٹ پر جمنے والی چربی نا صرف دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھاتی ہے بلکہ یہ فالج کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے سب سے پہلے انسان کو اپنی غذا میں فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا ضروری ہے ، اس چربی کو ختم کرنے کے لیے ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹ یعنی مشکل ورزش کرنی چاہیے۔دن بھر کھانے والی خوراک میں موجود کیلوریز کو مدِنظر رکھنا بے حد ضروری ہے اور ساتھ ہی اپنی خوراک میں کولڈ ڈرنکس اور جوسس کا استعمال بالکل نا کریں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…