جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تصویریں بنانے پر جب میں نے منع کیا تو ڈاکٹر نے بالوں سے پکڑ کے مارنا شروع کر دیا شور کوٹ میں نرس کو زدو کوب کرنے والا ڈاکٹرلمبی چھٹی پر  بھیج دیا گیا ، ایف آئی آر درج

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نرس پرتشدد کرنے والے سینئر میڈیکل آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت نے سینئر میڈیکل آفیسر کو معطل کر کے اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی بھی شروع کر دی گئی ۔ جبکہ سٹاف نرس نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا ہے کہ وہ صبح مریضوں کی فائلز اکٹھی کر رہی تھی جب ڈاکٹر نے اسکی تصویریں بنانا شروع کر دیں، نرس کے مطابق

اس نے ایسا کرنے سے منع کیا تو ڈاکٹر نے بالوں سے پکڑ کے مارنا شروع کر دیا شور مچانے پر ہسپتال کے عملہ نے جان بچائی ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر شور کوٹ جھنگ میں نرس پرتشدد کرنے والے سینئر میڈیکل آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت نے سینئر میڈیکل آفیسر کو معطل کر کے اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی بھی شروع کر دی ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ اس طرح کاکوئی بھی واقعہ خصوصا خاتون کے خلاف تشدد نا قابل برداشت ہے اور پنجاب حکومت نے اس پر فوری اور سخت ایکشن لیا ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اس عزم اور تجدید عہد کے ساتھ منایاجائے گا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تک پاکستانی قوم اپنی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو جس موثر انداز میں اجاگر کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے قربان لائنز میں محکمہ پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن ونگ اور سندس

فانڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ فری سکریننگ اینڈ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب صادق ڈوگر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کیمپ میں کینسر، ہیپاٹائٹس اور تھیلیسمیا کے مفت ٹیسٹ کئے گئے جبکہ تھیلیسمیا کے بچوں کے لیے خون کے عطیات بھی دئیے گئے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ

کینسر اور تھیلیسمیا جیسے امراض بارے آگاہی کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد پر محکمہ پولیس کے افسران تحسین کے مستحق ہیں۔ قیام امن اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہترین نتائج کیلئے پولیس کو جدید خطور پر استوار کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…