بیجنگ(اے ایف پی)چین میں کورونا وائرس کے ہربل علاج پر بحث شروع ہوگئی،چینی سائنس دان کا یہ دعویٰ ہے کہ شہد اور پھولدار پودوں کے ساتھ تیار کردہ ایک مائع مہلک کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے،اس دعوے نے روایتی دوائیوں کی عجیب و غریب خریداری کو جنم دیا ہے لیکن اس سلسلے میں شکوک و شبہات جلد ہی سامنے آ گئے ہیں۔
آن لائن شیئر کردہ وڈیوز میں دوائیوں کی دکانوں کے باہر رات کے وقت سرجیکل ماسک پہنے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دکھائی گئیں باوجود سرکاری مشورے کے کہ لوگ انفیکشن سے بچنے کے لئے عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔دوسری جانب ایک چینی اخبار نے بتایا کہ ماہرین نےڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیرروایتی علاج سے گریز کرنے کا مشورہ دیاہے۔