پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

چین میں کرونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا خدشہ عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ چین میں پائے جانے والے مہلک وائرس کرونا کے عالمی سطح پر پھیلنے کا انتہائی خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے نے اپنی گذشتہ رپورٹس میں غلطی کا اعتراف کیا ، جن میں اس مہلک وائرس کے پھیلنے سے متعلق ’’ معتدل‘‘ اندیشے کا اظہار کیا گیا تھا۔ڈبلیو ایچ او نے اس رپورٹ کے حاشیے (فٹ نوٹ) میں کہا کہ

جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو شائع کردہ سابقہ رپورٹس میں ایک غلطی تھی۔ان میں غلط طور پر کہا گیا تھا کہ اس وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا ’’معتدل’’ خطرہ ہے۔جب ڈبلیو ایچ او کی خاتون ترجمان فضیلہ شیب سے اس معاملے کی مزید وضاحت کے لیے کہا گیا توانھوں نے کہا کہ’’ یہ محض الفاظ کے چناؤ کی غلطی تھی۔‘‘ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ جمعہ کو کرونا وائرس کو بین الاقوامی صحت عامہ کے لیے ایمرجنسی بھی قرار نہیں دیا تھا۔اس ہنگامی حالت کا ایسے کسی خطرناک مہلک مرض کے پھیلنے کی صورت میں اعلان کیا جاتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اقدامات درکار ہوں۔‎

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…