اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے 4 مشتبہ واقعات پاکستان میں سامنے آگئے، مریضوں چین کے شہر ووہان کے رہائشی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ وضاحت جاری کی ہے کہ مہلک میں کورونا وائرس کی تصدیق کا ایسا کوئی واقعات نہیں ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری کی علامت ظاہر کرنے والے چار چینی شہری ملتان اور لاہور اسپتال میں داخل ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے شہر ووہان میں مقیم 500 پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چین میں پاکستان کے سفیر سے رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلبا کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے،انہیں صبر سے کام لیتے ہوئے ان ہدایات پر عملدرآمدکرنا ہو گا، ہم صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔