جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس عالمی وبا قرار، چین میں ہلاکتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئیں

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو/نیویارک /بیجنگ (این این آئی )چین کی حکومت نے کہا ہے کہ 25 جنوری تک 1975 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہوئی ہے اور اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔دوسری طرف کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیتے ہوئے اس کے انسداد کے لیے عالمی سطح پر مزید اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔یہ وائرس گذشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے

صوبہ ھوبی کے ووہان شہرمیں ظاہر ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ پھیلتے ہوئے بیجنگ، شنگھائی، امریکا ، تھائی لینڈ ،جنوبی کوریا ، جاپان ،آسٹریلیا ، فرانس اور کینیڈا تک پہنچ گیا ہے۔ چین کے کئی شہر اس کی لپیٹ میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی اعلان کیا کہ نیا کورونا وائرس چین میں ایمرجنسی کی حالت کی نشاندہی کرتا ہے تاہم عالمی سطح پر اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ادھرکینیڈا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنٹو میں صحت عامہ کے حکام کو کورونا وائرس کے پہلے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ ایک شہری حال ہی میں چین کے ووہان شہر سے واپس آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پچاس سالہ ایک شہری 22 جنوری کو ٹورنٹو پہنچا تھا۔ اسے سانس میں تکلیف کے بعد اگلے دن اسے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ادھرکورونا وائرس کی وجہ سے چین کے لیے کئی عالمی پروازیں معطل ہیں مگر اس کے باوجود نئے قمری سال کی تعطیلات کے موقعے پر لاکھوں چینی اندرون اور بیرون ملک سفر کریں گے جس کے نتیجے میں اس وائرس کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…