پشاور(این این آئی)چین اور دیگر ممالک سے خطرنا ک کرونا وائر س کے پا کستا ن منتقل ہو نے کے خد شے کے پیش نظر پشاور ائیرپورٹ پر باہر سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لییتھرمل سکینر نصب کر دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق چین اور خلیجی مما لک سے آنے والی تما م پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاوئنٹر اور اسکریننگ کے عمل سے گزرا جا رہا ہے۔سی اے اے کے مطابق ہیلتھ کاوئنٹر پرمحکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف
دن رات موجود ہے۔خلیجی مما لک سے آنے والے مسافروں کو تھرمل باڈی سکینر اور تھرمامیٹر سے اسکرین کا جا رہا ہے۔سی اے اے کے مطابق پشاورایئر پورٹ پر چین اور خلیجی مما لک سے آنے والی پروازوں کے کسی بھی مسا فر میں اگر وائر س کی تشخیص ہوگی تو اس کو ایک خاص کمرے میں رکھا جا ئے گا۔پشاور ایئرپورٹ منیجر عبید الرحمان عباسی کے مطابق نصب کیا گیا تھرمل سکینر مسافروں کے اضافی درجہ حرارت کی پیمائش کرتا ہے۔