اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے بڑےصوبے میں کونسی خوفناک بیماری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رواں سال فروری میں صوبہ خیبرپختونخوا میں جلد کی بیماری لشمانیاس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور متاثرہ افراد کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرانے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں سال اس مرض کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ہم نے

صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اس پر کنٹرول رکھنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی صحت ایجنسی وزارت صحت سے رابطے میں ہے کیونکہ جلد کی یہ بیماری پورے ملک میں پھیل سکتی ہے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی ضروری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال خیبرپختونخوا میں لشمانیاس کے 40 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تاہم مقامی مارکیٹوں میں انجکشنز کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریض ڈبلیو ایچ او اور ایم ایس ایف کا رخ کرتے ہیں جن کی جانب سے پشاور کے نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال میں مئی 2018 میں قائم کیے گئے سی ایل سینٹر میں 5 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ایم ایس ایف کی جانب سے بنوں میں ایک اور سینٹر قائم کیا جارہا ہے جہاں قبائلی اضلاع کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی یونٹس اور ڈیزیز کنٹرول یونٹ میں نگراں سیل نے بیماری کو پاکستان میں پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔‎حکام کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال ستمبر سے نومبر کے مہینے تک لشمانیاس کے پھیلاؤ کی صورتحال کا سامنا رہا تھا اور اب خدشہ ہے کہ فروری اور مارچ اور اس کے بعد جولائی میں اس بیماری کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، جس کے لیے حفاظتی اقدامات ابھی نہیں کیے گئے تو مریضوں کی تعداد میں اضافی ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے انجکشنز کا انتظام کرلیا ہے جسے حکومت کو ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دیا جائے گا، عالمی سطح پر

اس انجیکشنز کی کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تھرمو تھیرامی اور کرائیو تھیراپی مشینوں کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جسے گزشتہ سال خیبر پختونخوا حکومت اور قبائلی اضلاع کو فراہم کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کو 4 مشینیں دی تھیں تاہم اس کے استعمال اور اس کے موثر ہونے کے حوالے سے معلومات کو عام نہیں کیا گیا، انہیں لشمانیاس کے

مخصوص کیسز میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے انجیکشنز کے استعمال کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔گزشتہ سال ڈبلیو ایچ او نے محکمہ صحت کو 57 ہزار انجیکشنز دیے تھے، یہ انجیکشنز پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں جس کی وجہ سے انہیں درآمد کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انجکشن بہت کم پیمانے پر بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فوری طور پر بین الاقوامی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے متعدد مرتبہ انجکشنز کو رجسٹر کرنے کا کہا ہے کیونکہ یہ مرض ہر ضلع تک پھیل سکتا ہے اور اس کی دوا دستیاب نہیں، حکومت ڈبلیو ایچ او اور ایم ایس ایف پر لشمانیاس کے مریضوں کے علاج پر انحصار کرتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…