ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جاپان کس چیز کیلئے پاکستان کو 4.5ملیں ڈالر دینے والا ہے ؟معاہدے پر دستخط ہو گئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) جاپان پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر کی امداد فراہم کریگا۔ اس امداد سے پاکستان انسداد پولیو پروگرام دسمبر 2019 سے نومبر 2020 تک پانچ سال تک کے 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل کرسکے گی۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے پاکستان انسداد پولیو پروگرام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر حکومت جاپان کی جانب سے جائیکااور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان انسدادپولیو پر وگرام کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ مذکورہ 4.5 ملین ڈالر کی امداد سے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق مذکورہ امداد سے 22.69 ملین پولیو کے قطروں کی خریداری کی جائے گی جس سے 2 کروڑ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کا پولیو کے خاتمے میں کلیدی کردار ہوگا۔اس موقع پرڈاکٹر ظفر مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”پاکستان کو اس وقت پولیو کے خاتمے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے تاہم حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہرممکن کوشش کررہی ہے کہ پولیو ویکسین تمام بچوں تک پہنچے۔ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”حکومت جاپان کی مسلسل امداد سے بہترین معیار کی پولیو مہمات ممکن ہوسکیں گی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی ممکن ہوسکے گی۔”معاہدہ پر دستخط کی تقریب کے دوران خطاب کر تے ہوئے پاکستان میں جاپانی سفارتخانے میں تعینات یوسوک شیندو نے کہا، ”حکومت جاپان،

حکومت پاکستان اور یونیسیف کے ساتھ مل کر پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اورامید کی جاتی ہے کہ حکومت پاکستان ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنی کوششوں میں مزید بہتری لے کر آئے گی اور عوام کو اس موذی مرض کی آگاہی میں موثر کردار ادا کرے گی۔”پاکستان میں یونیسیف کی سربراہ آئیڈہ گرمانے اس موقع پرکہا، ”یونیسیف جاپانی عوام اور حکومت جاپان کی

پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں پر مشکور ہے۔ حکومت جاپان کی جانب سے امداد کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان کو پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس امداد سے پاکستان میں بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا،”مجھے یقین ہے کہ ہم حکومت پاکستان کے مستقل عزماوردوسرے اتحادیوں کی مدد سے بہت جلد

پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔”اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جائیکا کے سربراہ نے کہا،”پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈربہترین کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ جائیکاپاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔” اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ”جائیکا کو امید ہے کہ

ویکسین بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرے گی اورپولیو ویکسین کا والدین اور پولیو ورکرز کے تعاون سے موثر استعمال ہوگا۔” جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں پولیو وائرس پر بڑی حد تک قابو پایا ہے تاہم 2019 میں پولیو مہمات میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو قطروں سے رہ جانے والے بچوں کی وجہ سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال پولیو کے 94 کیسز

رپورٹ ہوئے ہیں جن میں زیادہ کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان انسداد پولیو پروگرام 2020 میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے موثر پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کر چکا ہے جن میں 3 قومی انسداد مہمات اور 3 ضمنی قومی مہمات ہوں گی۔ پولیو کے خاتمے کیلئے بچوں کو ہر مہم میں پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانا اشد ضروری ہیں۔ جس سے نہ صرف پولیو وائرس کا تدارک ممکن ہوسکے گا

بلکہ بچوں کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا۔حکومت جاپان 1996 سے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کے پروگرام کے ساتھتعاون کررہی ہے۔ حکومت جاپان کی طرف سے اب تک انسداد پولیوکے خاتمے کیلئے 221.87 ملین امریکی ڈالر (24،128 ملین جاپانی ین) کے فنڈزفراہم کئے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…