ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل حمید نظامی روڈ پر خان بابا ہوٹل سے زیریلا کھانا کھانے سے خاتون کی حالت غیر‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نغمانہ نے ٹیم کے ہمراہ بر وقت کارروائی کرتے ہوئے زہریلا کھانا تلف کر کے ہوٹل مالک کو 20ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ محلہ شریف پورہ کے رہائشی عثمان نے حمید نظامی روڈ پر واقع خان بابا ہوٹل سے فیملی کیلئے کھانا لیا جو مضر صحت تھا کھانا کھاتے ہی عثمان کی بیوی کی حالت غیر ہوگئی جسے مقامی نجی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا عثمان جب باقی کھانا لے کر ہوٹل پر پہنچا تو ہوٹل کے مالک ندیم نے اسے
سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم افسران کو منتھلی دیتے ہیں جس پر متاثرہ شخص عثمان زہریلا کھانا لے کر انصاف کیلئے اتحاد پریس کلب پہنچ گیا پریس کلب کے جنرل سیکر یٹری کی کال پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ،سینئر سینٹری انسپکٹر جاوید دانش اور تحصیل سینٹری انسپکٹر ابرار احمد سمیت دیگر ٹیم کے ہمراہ ہوٹل پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے باسی مضر صحت زہریلے کھانے کو تلف کر دیا اور ہوٹل کے مالک ندیم عرف کنٹرول کو بیس ہزار روپیہ جرمانہ کر دیا اور اسے ہدایت کی کہ آئندہ سے زہریلا کھانا فروخت کیا تو تمہارے ہوٹل کو سیل کر دیا جائے گا۔