منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

کالی مرچ کے حیران کن فوائد

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی ایم لنکس)صحت کے مسائل ہمارے معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلڈ پریشر، شوگر سمیت نت نئی بیماریوں کی وجہ ہماری بے احتیاطی سامنے آئی ہیں تاہم جہاں بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے صحت کے بے پناہ مسائل پر قابو پا سکتے ہیں انہی میں سے ایک کالی مرچ ہے، کالی مرچ ہمارے گھروں کے کھانوں میں سب سے اہم جز ہے۔

کالی مرچ سے آج کل کون واقف نہیں دنیا کے ہر ملک میں پائی جاتی ہے اور اسے گرم مسالے کا لازمی جز مانا جاتا ہے حتی کے گرم مسالے کی ملکہ کہا جاتا ہے اس میں فولاد وٹامن ای شامل ہوتی ہے۔کالی مرچ جگر اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ دمہ، کھانسی، نزلہ، زکام، بد ہضمی میں نہایت مفید ہے، اس میں غذائی خصوصیات کے ساتھ شفائی خصوصیات بھی ہے، ان خصوصیات کے بنا پر 70 سے زائد بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ گیس کا بہترین علاج ہے کھانے کو ہضم کرتی ہے ورم کو ختم کرتی ہے اور بلغم کی اصلاح کرتی ہے۔کالی مرچ حافظہ اور اعصاب کو تقویت بخشتی ہے، گیس کے مسئلہ سے نجات کے لئے ایک کپ پانی میں آدھا لیموں نچھوڑ لیں اب اس میں ایک چھٹکی کالی مرچ ڈالیں، اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں۔کالی مرچ کے اس طرح کے استعمال سے معدے کو بہت سکون ملے گا، اگر کھانا جلدی ہضم نہ ہوتا ہو تو کالی مرچ کا پاوڈر، سونٹ کا پاؤڈر اور زیرہ مناسب مقدار میں لے کر مکس کر دے۔ اس چورن کو دن میں دو بار کھانے کے بعد استعمال کریں۔ کھانا جلدی ہضم ہوگا۔ پیٹ میں کیڑے ہو جانا ایک عام بیماری ہے جسے معدے کی بیماریوں میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے جسکی وجہ سے کھانا بہتر بطور پر ہضم نہیں ہوتا جس وجہ سے پیٹ میں درد رہتا ہے اس کے لئے ایک لسی کا گلاس لے اور اس میں ایک چھٹکی کالی مرچ کا پاوڈر ڈالیں اور نہار منہ

استعمال کریں۔کالی مرچ کے اس طرح کے استعمال سے تکلیف دور ہو جائے گی اسی طرح اگر گیس بن جاتی ہے تو لسی میں ایک چھٹکی کالی مرچ اور ایک چھٹکی زیرہ پھسا ہوا ڈالیں۔ کالی مرچ نہ صرف گیس ختم کرتی ہے بلکہ مزید گیس بننے سے روکتی ہے۔ بھوک کم لگتی ہو تو آدھا چمچ کالی مرچ اور ایک بڑا چمچ شہد ملائیں اور کھالے اگر الٹی یا بد ہضمی کی شکایت ہو تو ایک چمچ کالی مرچ ایک مچم مکھن میں

ملا کر تھوڑا سا وقفے سے کھائیں۔کالی مرچ کا یہ نسخہ اسہال اور ڈائریا میں بھی مفید ہے، قبض کے خاتمے کے لئے کھانوں میں اس کا استعمال بڑھائے، کالی مرچ کو نسوار کی طرح سونگھنے سے درد شٹیکا کو بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ اگر اس کا چھلکا اتارا جائے تو یہ سفید مرچ بن جاتی ہے، چھلکا اتارنے کے لئے اسکو پانی میں بگھو کر رکھا جاتا ہے۔کالی مرچ کا چھلکا نرم ہونے کے بعد اس کو کپڑے سے رگڑ کا اتارا جاتا ہے گلے کی خرابی کے لئے 11 کالی مرچیں بطاشے میں رکھ کر چبائی جائیے۔

کالی مرچ کھانے والا خراب سے خراب آب و ہوا میں بیمار نہیں ہوتا۔کالی مرچ صحیح کھانے کا طریقہ کالی مرچ کھانے کا صحیح طریقہ ہے کہ صبح سورج نکلنے سے پہلے اس کے دانے چبائے اور جب اچھی طرح باریک ہو جائے تو اس کے بعد دودھ پی لیں یا چائے پی۔لیں ہر عمر کا اپنی حساب سے استعمال کریں۔چھوٹے بچے ایک دانہ اور بڑی عمر کے 5 دانے چبھائیگردوں کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لئے اس کا ستعمال مفید نہیں اور گرم مزاج والوں کے لئے زیادہ استعمال مناسب نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…