سرگودھا(این این آئی)چھاتی کے کینسر کے خلاف جہاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سرور چوہدری کی اہلیہ پروین سرور نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان جیسی موذی بیماریوں کے خلاف جہاد وقت کا تقاضا ہے۔پاکستان میں اس مرض بارے خواتین میں آگاہی نہ ہونے سے مرض بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے سرگودھا آمد پر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات فاروق کالونی میں پنک ربن ڈے کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کر تے
ہوئے کہا کہ چالیس سال کی عمر کو پہنچنے والی تمام خواتین کو ہر سال باقاعدگی سے اپنی چھاتی کامعائنہ کروانا چاہیے ۔ ابتدائی تشخیص سے بروقت اور فوری علاج ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے چھاتی کے سرطان کے بارے آگاہی کیلئے طالبات کے تعلیمی اداروں سمیت ہر سطح پر مہم شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے طالبات کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر ماہر ڈاکٹر ہمارزاق نے طالبات کو چھاتی کے سرطان کے بارے آگاہی لیکچر دیا۔