آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ڈینگی پر کنٹرول کر لیا جائیگا، طبی ماہرین

21  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران کنٹرول کر لیا جائیگا تاہم عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ گھروں کے اندر موجود کچرا اور کھلا پانی اور گرم ماحول اس کی افزائش کا باعث بن سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر درانی کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں سردی کے باعث ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے واقعات میں کسی حد تک کمی واقعہ ہوتی ہے اور یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ گزشتہ ایک دو ہفتوں کے دوران ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے واقعات میں کمی ہوئی لیکن مکمل طور پر اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ،ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد اور اسکے نواحی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے واقعات میں اضافہ ہوا تاہم آئندہ تین سے چار ہفتوں کے اندر اس پر قابو پالیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ سردی میں اضافے سے ڈینگی مچھر کے کاٹنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ مچھر گھر کے اندر افزائش پاسکتا ہے کیونکہ وہاں درجہ حرارت بہتر ہونے کے باعث یہ مچھر گھر میں موجود پردوں ،کوڑا دان ،کچرے اور صاف پانی میں افزائش پا سکتا ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں محتاط رہیں ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے اندر آگاہی پیدا کی جائے کہ یہ مچھر کس طرح پیدا ہوتا ہے اور اس کی کیا وجوہات ہوتی ہیں تا کہ لوگ بہتر انداز میں اپنا بچائو کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…