لاہور( این این آئی )24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید 217 مریض سامنے آ گئے ۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں مزید 169 مریض ڈینگی کے باعث ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے ،لاہور میں 14 ،شیخوپورہ میں03 ،ملتان سے4، مظفر گڑھ سے 5 مریض ،گجرات سے 5، حافظ آباد سیالکوٹ، اٹک، جھنگ اور میانوالی سے ڈینگی کا 1،1 ،پاکپتن سے 2 جبکہ سرگودھا سے مزید3 افراد ڈینگی کے وار کا شکار ہوگئے ۔ہسپتالوں میں زیر علاج 6 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
پنجاب میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 4547 ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں گزشتہ روز282541 ان ڈور اور 88475آئوٹ ڈور مقامات کوچیک کیااور2116مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر 213کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کر کے ڈینگی لاروا کی موجودگی پر27افراد کو گرفتار کیا گیا۔5 مقامات کو ڈینگی لاروا کی موجودگی پر سیل جبکہ 1606کو وارننگ جاری کی گئی۔