جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کون سی چیزیں پلاسٹک کے شاپروں میں لیکرجانے پرپابندی نہیں؟ بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت نے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کے باعث صارفین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ان سے کہا ہے کہ وہ موبائل فون کی طرح کپڑے کے بیگز بھی اپنے ساتھ رکھیں ۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام تعاون کرے ۔اس سلسلے میں آن لائن نے جب ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقت سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ 2013 میں یہ پالیسی مرتب کی گئی تھی ۔

لیکن لاگو نہیں ہو سکی ۔ اس کے بعد 2019 ء میں ایک مکمل مشاورتی عمل کے بعد جس میں پلاسٹک صارفین ، پلاسٹک بنانے والے ، وکیل ، ایڈمنسٹریشن شامل تھے مرتب کیا اور 14 اگست 2019 ئو اسلام آباد میں لاگو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سلسلہ وار عمل ہے پہلے مرحلے مین کیئر بیکز ( سامان لے جانے والے ) تھیلوں پر پابندی عائد کی لیکن جو چیزیں خراب ہوتی ہیں مثلاً دودھ ، دہی وغیرہ ان پر پابندی نہیں ہے ۔ اس سے پہلے کئی ممالک جن میں کینیا بھی شامل ہے وہاں بھی اس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس کا متبادل نہیں دے رہا اور ہم ان ممالک سے سیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم 70 ، 80 فیصد کامیاب ہوئے ہیں مگر ابھی بھی کچھ مشکلات ہیں جس پر کام ہو رہا ہے ۔ پلاسٹک بیگز کے دوسروں شہروں سے منتقلی پر ڈی سی نے کہاکہ چونکہ EPA کے پاس عملہ کم ہے اور ہم الگ ناکوں کا بندوبست نہیں کر سکتے تو جو اسلام آبادکے داخلی راستوں پر پہلے سے ناکے ہیں ہم پولیس کو ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ بغیر ہینڈل کے بیگز ( فلیٹ بیگز) کے بارے میں ڈی سی نے بتایا کہ فلیٹ بیگز بنانے والے کو پہلے EPA  سے اجازت لینا ہوتی ہے جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے وہاں ایک فارم پر کرنا ہوتا ہے اور 10 ہزار روپے جمع کرانے ہوتے ہیں اور اس کے بعد اس کو اجازت ملتی ہے اور جو فلیٹ بیگز بنائے جاتے ہیں اس پر مذکورہ پلانٹ کا مہر لگا ہونا ہے بیگز  بنانے والے کو اس فلیٹ بیگز کی ری سائیکل کرنے کے لئے پالیسی بھی EPA  کو دینی ہوتی ہے جس کے بعد اسے اجازت ملتی ہے ۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ کپڑے کے تھیلے کو ہم اپنی زندگی کے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء مثلاً موبائل پرس وغیرہ کی طرح ضروری سمجھ کر اپنی گاڑی سے موٹر سائیئکل میں رکھیں تاکہ ماحول کو صاف رکھیں



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…