اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری ہسپتال سے شراب کی بوتلیں برآمد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے سول  ہسپتال میں پولیس چھاپے کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں عید گاہ تھانے کی چوکی کے انچارج نے 26 ستمبر کو نیورولوجی کے نرسنگ وارڈ میں چھاپا مارا اور سیکیورٹی انچارج کریم خان

فرخ شاہ، خرم اور نوید کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑا۔چھاپے کے دوران مختلف اقسام کی لاکھوں روپے مالیت کی 500 انجیکشنز برآمد ہوئے، اس کے علاوہ گرفتار ملزمان سے شراب کی 20 بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوا دیا۔واقعے پر میڈیکل سپریڈینٹ (ایم ایس) سول اسپتال نے نیورولوجی کے آر ایم او ایڈمنسٹریشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خط لکھا، جس میں شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے سے متعلق پوچھا گیا۔خط میں ایم ایس نے ڈاکٹر نجم سے پوچھا کہ انتظامیہ کو کیوں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ایم سول اسپتال نے نیورولوجی اور سرجیکل وارڈ کی دواؤں کے آڈٹ کی انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے جس میں سربراہ ڈاکٹر غلام حسین بروہی، فارماسسٹ اور اسٹور کیپرشامل ہیں۔ادھر عید گاہ پولیس کے مطابق ان کے علم میں ایسی کوئی کارروائی نہیں نہ ہی چوکی سے تھانے میں چوری کے ملزمان لائے گئے۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…