رنگ گورا کرنے والی کریمیں کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں،برطانوی وارننگ

30  ستمبر‬‮  2019

لندن(این این آئی)صارفین کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کریم کا استعمال دیوار سے پینٹ اتارنے والے کیمیکل کو جلد پر لگانے کے مترادف ہے جس کے جلد پر انتہائی مضر اثرات ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق یہ انتباہ برطانیہ میں مصنوعات کی کوالٹی کو جانچنے والے ادارے ایل جی اے نے جاری کیا اور ایسی کریموں کو ضبط کرنے کے بعد صارفین کو خبردار کیا کہ ان کریموں کے

استعمال سے ہر صورت بچا جائے۔یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ایسی بہت سی کریموں میں بلیچنگ ایجنٹ ہائڈروکوینون اور مرکری یعنی پارا بھی شامل ہوسکتا ہے۔برٹش سکن فائونڈیشن کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو اپنی جلد سے متعلق کوئی خدشات ہیں تو انھیں کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔برطانیہ میں مقامی سطح پر حکام کا کہنا تھا کہ ایسی مصنوعات جن میں زہریلے اجزا شامل ہیں جرائم پیشہ تاجروں کیساتھ ساتھ آن لائن اور مارکیٹ اسٹالوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔برطانیہ میں حکام کے مطابق ہائڈروکوینون کیمیائی طور پر دیوار سے پینٹ اتارنے والے مرکب کا قدرتی نعم البدل ہوتا ہے جو جلد کی اوپری تہہ کو ہٹا کر جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، اور یہ جگر اور گردے کے لیے مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔ممکنہ طور پر سنگین خطرات کے پیشِ نظر برطانیہ میں ہائڈروکینون، اسٹیرائڈز یا مرکری پر مشتمل کریموں پر اس وقت تک پابندی ہوتی ہے جب تک کہ وہ کسی ڈاکٹر کی طرف سے باقاعدہ نسخے کے ساتھ جاری نہیں کی جاتیں۔ایسے لوشن ان کی جلد پر ہمیشہ کے لیے داغ چھوڑ سکتے ہیں۔‎‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…